مہر خبررساں ایجنسی نے اطلس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندے جعفر مہدوی نےٹھوس شواہد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر افغانستان کے شمال میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔ افغان نمائندے کے مطابق عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے بعد اب سعودی عرب اور قطر انھیں افغانستان کے شمال میں پہنچنے مدد فراہم کررہے ہیں۔ افغان نمائندے نے کہا کہ افغان حکومت اپنی کمزوری ، غلط مدیریت اور عدم توانائی کی وجہ سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بلخ کے گورنر عطا محمد نور نے بھی کہا تھا کہ داعش کو افغانستان کے شمال میں مضبوط کیا جارہا ہے اور افغان حکومت اس منصوبے کو روکنے میں ناکام اور بے بس نظر آرہی ہے۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندے نےٹھوس شواہد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر افغانستان کے شمال میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔
News ID 1872669
آپ کا تبصرہ